Home | اہم خبریں | پی این سی شمشیر کو پاک بحریہ میں شامل
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

پی این سی شمشیر کو پاک بحریہ میں شامل

Font size: Decrease font Enlarge font

پی این سی شمشیر کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چین کے تعاون سے تیار ہونیوالی پی این سی شمشیر کو پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی این ایس شمشیر کی پاک بحریہ میں شمولیت پوری قوم کیلئے اطمینان کا باعث ہے۔ پاک بحریہ اور چینی انجینئر نے کامیابی حاصل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا نہیں چاہتے تاہم قیام امن کے لیے ہم کم سے کم موثر دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں اورپاکستان عالمی امن کیلئے حد سے زیادہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری وقت کی ضرورت ہے اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اپنی فوج کو جدید اسلحہ سے مسلح اور سہولیات دینگے ۔ وزیر اعظم گیلانی نے اس موقع پر پاک بحریہ کیلئے5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  


Pakistan Forum