Home | اہم خبریں | حملے کی تیاریاں کرنیوالے آج مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں،شاہ محمود
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

حملے کی تیاریاں کرنیوالے آج مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں،شاہ محمود

Font size: Decrease font Enlarge font

ملتان…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج سے ایک سال پہلے جو طاقتیں پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دے رہی تھیں وہ مذاکرات کی دعوت دے رہی ہیں۔ ملتان کے موضع کوٹھے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے اور نہ کسی کو کرنے کی اجازت دینگے ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کی قیمت ادا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی کامسئلہ حل کرنے کے لئے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرکے کاشتکاروں تک پہنچا سکیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اپنی قیادت پر اعتماد نہیں کررہے ہیں تو وہ عوام کے مسائل کیا حل کریں گے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  


Pakistan Forum