Home | اہم خبریں | انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آصف زرداری
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آصف زرداری

Font size: Decrease font Enlarge font

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وکلاءبرادری نے جمہوریت کی جدوجہد، قانون اور آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا، عام شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وکلاءبرادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پیر کی شب یہاں فرنٹیئر بار کونسل کے 24 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وکلاءبرادری کے اہم کردار سے آگاہ ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ عام لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی کا مقصد حاصل ہو سکے

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  


Pakistan Forum