Home | اہم خبریں | انتخابی دفتر پر فائرنگ، 4 محافظ ہلاک،شیخ رشید زخمی
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

انتخابی دفتر پر فائرنگ، 4 محافظ ہلاک،شیخ رشید زخمی

Font size: Decrease font Enlarge font

شیخ رشید کے انتخابی دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 محافظ ہلاک اور شیخ رشید سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں راولپنڈی میں انتخابی دفتر میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انتخابی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ شیخ رشید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے پائوں پر گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہیں ۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر اور آر پی او کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں نے دفتر کے باہر مظاہرہ شروع کردیا ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  


Pakistan Forum